راولپنڈی (کرائم ڈیسک ) تھانہ ٹیکسلا پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم شمس کو گرفتار کر لیا،ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ مل کر شہری کو سابقہ رنجش کی بناء پر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا۔
ملزم کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے۔ ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔