راولپنڈی ( کرائم ڈیسک ) سی پی اوراولپنڈی سید خالدہمدانی نے کہا ہے کہ ایمرجنسی 15کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے ایف آئی آر کے بروقت اندراج کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، غفلت و لاپرواہی ناقابل برداشت ہے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر موصول ہونے والی1787 درخواستوں پر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے سٹریٹ کرائم اور کرائم ہاٹ سپارٹس پر خصوصی فوکس کیا جائے جرائم بر خلاف اشخاص میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے چالان بروقت مرتب کئے جائیں یہ ہدایات انہوں نے گزشتہ روز پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ کے دوران کیامیٹنگ میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن،ایس ایس پی آپریشنز،چیف ٹریفک افسر، ڈویڑنل ایس پیز،ایس پی سی آئی اے، ایس ڈی پی اوز،ڈی ایس پی ایڈمن،ڈی ایس پی لیگل،ڈسٹرکٹ سیکورٹی افسر اور ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی سی پی او نے افسران کی فرداً فرداً کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں انہوں نے کہا کہ معاشرہ سے منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے، سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے، کار وموٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے،منظم و متحرک گینگز کے خلاف کاروائیاں کی جائیں،زیر تفتیش مقدمات میں ملزمان کی سزایابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، سپروائزری افسران زیر تفتیش مقدمات میں پائے جانے والے نقائص کو دور کریں، سنگین مقدمات میں کرائم سین کا خود وزٹ کریں، مقدمات کی موثر تفتیش،بروقت چالان اور موثر پیروی مقدمات سے سزایابی کو یقینی بنایا جاسکتاہے،سی پی او نے محرم الحرام کے دوران موثر سیکورٹی انتظامات پر افسران کو شاباش دی، سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے راولپنڈی پولیس جانفشانی سے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور شہر بھر میں امن وامان کے قیام کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں۔
ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی اجازت نہیں ہے،خواجہ آصف
توشہ خانہ2 کیس،عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور، رہائی کی روبکار جاری
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
توہین عدالت کیس،اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور آر پی او راولپنڈی نے غیر مشروط معافی مانگ لی
تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پوراشتہاری قرار
دوست ملک کے حوالے سے بشریٰ بی بی کا بیان 100 فیصد جھوٹا ہے، جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی ریکارڈ، انڈیکس 99 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا
ن لیگ سے ہمارا اتحاد محبت کا نہیں مجبوری کا ہے: گورنر پنجاب
حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان