رحیم یار خان: مبینہ مقابلے میں 3 اغواء کار ہلاک، منچن آباد میں فائرنگ سے اہلکار زخمی

رحیم یار خان: ( کرائم ڈیسک ) رحیم یار خان میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران شہری کے اغواء میں ملوث 3 خطرناک اغواء کار ہلاک ہو گئے، منچن آباد میں ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل بازیاب ہونے والے شہری کے اغواء میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیس نے رحیم یار خان کے علاقے میں چھاپہ مارا، اس دوران ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران 3 خطرناک ملزم مارے گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم بین الاضلاعی اغواء کار گینگ کے رکن تھے اور سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، ملزموں کی شناخت جمیل، بختیار اور ظہور کے ناموں سے ہوئی، پولیس نے اسلحہ برآمد کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔