واردات اسلام آباد کے بلیو ایریا میں فضل الحق روڈ پر ہوئی، تھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
اسلام آباد ( کرائم ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس وردی میں ملبوس ملزم بزنس مین سے 80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے معروف کاروباری مرکز بلیو ایریا میں پولیس کی وردی میں ملبوس ملزم بزنس مین سے 80 لاکھ لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب رہے، یہ واردات اسلام آباد کے بلیو ایریا میں فضل الحق روڈ پر ہوئی، تھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
بتایا گیا ہے کہ پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے کاروباری شخصیت کی گاڑی کو روکا، ملزمان نے اپنی گاڑی بزنس مین کی کی گاڑی کے آگے لاکر انہیں روکا اور گاڑی کے رکتے ہی پولیس کی وردی میں ملبوس ملزم گاڑی کے پاس آئے اور چیکنگ کے بہانے گاڑی کا دروازہ کھولنے کا کہا اور دروازہ کھلتے ہی ملزم رقم سے بھرا ہوا بیگ لے کر بھاگ گئے۔