چنیوٹ: ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ماں بچہ دم توڑ گئے

چنیوٹ: ( نیوز ڈیسک ) ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ماں اور بچہ دم توڑ گئے۔ ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 چنیوٹ کے میڈیا کوآرڈینیٹر کی بیوی اور بچہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے بھینٹ چڑھ گئے، ریسکیو کوآرڈینیٹر عابد حسین اور انکے لواحقین نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے باہر احتجاج شروع کردیا۔

عابد حسین نے بتایا کہ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے نہ تعاون کیا اور نہ ہی علاج کیا، فیصل آباد جانے کا کہہ کر جان چھڑا کر چلے گئے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز فوری نوٹس لیکر ذمہ داران کیخلاف کارروائی کریں۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نے ڈی ایچ کیومیں ماں اور بچے کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا، ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت جانچنے کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کردی، ایک روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔