راولپنڈی( کرائم ڈیسک ) صدربیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری کی وارادت میں ملوث6 رکنی گینگ کوگرفتارکرکے چوری شدہ5 بھینسیں مالیتی 35 لاکھ روپے اور وارادت میں استعمال ہونے والا ٹرک برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس کو شہری نے درخواست دی کہ کوئی نا معلوم چور اس کے ڈیرے سے 05بھینسیں چوری کر کے لیے گئے ہیں،صدر بیرونی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے مویشی چوری کی وارادت میں ملوث 06 رکنی گینگ کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں اقبال، عارف، واسع اللہ، عدنان، بلال اورشایان شامل ہیں،ملزمان سے چوری شدہ 05 بھینسیں مالیتی 35 لاکھ روپے برآمد ہوئی،ملزمان سے وارادت میں استعمال ہونے والا ٹرک بھی برآمد کرلیا گیا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے صدر بیرونی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔