راولپنڈی پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز

گھروں، دکانوں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور افراد کی چیکنگ

راولپنڈی( نیوز ڈیسک ) راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران گھروں، دکانوں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور افراد کی چیکنگ کی ۔
تفصیلات کے مطابق سی پی ا و سید خالدہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے، سرچ آپریشنز تھانہ کینٹ، مندرہ،صدر بیرونی،دھمیال، کہوٹہ، چکری، چونترہ، روات اور مورگاہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے گئے، سرچ آپریشنز میں مقامی پولیس سمیت، لیڈیز پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی، سرچ آپریشنز میں 173 گھروں،57دکانوں،05ہوٹلز اورانفرادی طور پر393 افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر نے کہاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اور امن وامان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔