اسلام آباد:( کرائم ڈیسک ) تھانہ شالیمار پولیس نے موبائل چھیننے کی درجنوں وارداتیں کرنیوالا گینگ سرغنہ سمیت گرفتارکرلیا۔ تھانہ شالیمار پولیس کے مطابق سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں گرفتار 2 اہم ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے چھینے گئے 13قیمتی موبائل فون، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کیا گیاہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عمران مسعود اور محمد ذیشان حیدر شامل ہیں، ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کردیاگیا، شناخت پریڈ کے بعد مزید مال مسروقہ کی برآمدگی کا تعین کیا جائے گا۔