راولپنڈی ، منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانے کی سزا

راولپنڈی ( کرائم ڈیسک ) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانے کی سزا سنا دی ۔ عدالت کے جج نے ملزم اسلام الحق کو 9 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

سٹی پولیس نے ملزم کو گزشتہ سال ایک کلو 580 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔ راولپنڈی پولیس نے ٹھوس شواہد کے ساتھ مقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر عدالت نے ملزم کو قرار واقعی سزا سنائی۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن زنیرہ اظفر، انویسٹی گیشن اور لیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔