بڈانی تھانے کی چیک پوسٹ گنڈہیر پر صبح 5 بجے کے قریب 15 سے زائد ڈاکوو¿ں نے جدید اسلحہ سے لیس ہو کر حملہ کیا،دوران علاج اہلکار غلام مصطفیٰ راجپر دم توڑگیا دیگر دو زخمی اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کردیا گیا
کندھ کوٹ ( کرائم ڈیسک ) کندھ کوٹ میں چیک پوسٹ پر ڈاکووں نے حملہ کردیاجس سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے،بڈانی تھانے کی چیک پوسٹ گنڈہیر پر صبح 5 بجے کے قریب 15 سے زائد ڈاکووں نے جدید اسلحہ سے لیس ہو کر حملہ کیا، ڈاکووں اور پولیس کے درمیان مسلسل 15 منٹ تک اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ جاری رہاجس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکارزخمی ہوگئے دوران علاج ایک اہلکار غلام مصطفیٰ راجپر دم توڑگئے جبکہ دیگر دو زخمی اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کردیا گیا۔
چیک پوسٹ پر 5 پولیس اہلکار ڈیوٹی دے رہے تھے۔ ڈاکوو¿ں کے حملے میں زخمی ایک اہلکار غلام مصطفی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا جبکہ پولیس کے مطابق اہلکار نے سکھر کے نجی ہسپتال میں دم توڑا۔
باقی 2 زخمیوں کی بھی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔زخمی اہلکاروں میں صدام سیال اور راجا خان راجپر شامل ہیں۔واقعے کی اطلاع پر پولیس کی نفری کچے کی جانب روانہ ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس مقابلے میں دو ڈاکو بھی زخمی ہوگئے جن کو اپنے ڈاکو ساتھی ساتھ لے گئے اطلاع پرپولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کرڈاکوں سے مقابلہ کیا ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے کچے کے طرف فرار ہوگئے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کندھ کوٹ میں ڈاکووں نے پولیس پکٹ پر حملہ کر دیاتھا۔ ڈاکووں کے حملے میں فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی اور ایک اہلکار کو اغوا کر لیا تھا۔
کندھ کوٹ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئی۔ زخمی اہلکار آزاد سنجرانی کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ایس ایس پی کے مطابق ڈاکووں نے لوہی پل پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیاتھا۔ایک اور واقعہ میں گھوٹکی میں مسلح ڈاکوﺅں نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیاتھا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 1 ڈاکو مارا گیا جبکہ 1 پولیس اہلکارشہید ہو گیاتھا۔ڈاکو 2 پولیس اہلکاروں کو اسلحے سمیت اغواءکر کے لے گئے تھے۔پولیس کے مطابق مسلح ڈاکوﺅں نے گھوٹکی کے علاقے آندل سندرانی کی پولیس چوکی نمبر 5 کونشانہ بنایاتھا۔چوکی پر حملے کے بعد پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی تھی۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو مارا گیا جبکہ 1 پولیس اہلکار شہید ہوگیاتھا۔