کلرسیداں، گھریلو ناچاکی پر بیوی نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

کلرسیداں( کرائم ڈیسک ) کلرسیداں میں گھریلو ناچاکی پر بیوی نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
متوفیہ نے عمران شاہ سے پسند کی شادی کی تھی اس کے چار بچے بھی تھے کہ کسی بات پر میاں بیوی میں تنازعہ پیدا ہو گیا اور خاتون نے گندم کی گولیاں کھا لیں جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں سے راولپنڈی منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس نے نعش ورثا ءکے حوالے کردی جسے گاؤں ٹکال میں سپرد خاک کر دیا گیا۔