اوکاڑہ: مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک، 2 فرار

اوکاڑہ: ( کرائم ڈیسک ) آبادی فرید نگر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو مارے گئے جبکہ ان کے 2 ساتھی فرارہوگئے ۔ پولیس کے مطابق گشت پر موجود پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ 2 فرار ہو گئے۔

ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے موٹر سائیکل، اسلحہ اور موبائل فونز برآمدکرلیے گئے جبکہ فرار ڈاکو کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، سرچ آپریشن جاری ہے ۔