راولپنڈی میں اغواء،چوری ،منشیات فروشی،شراب سپلائی ،غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 17ملزمان گرفتار

راولپنڈی ( کرائم ڈیسک ) راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےاغواء،چوری ،منشیات فروشی،شراب سپلائی ،غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 17ملزمان گرفتارکر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم ارسلان سے 02 کلو 200 گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزم ظفر سے 01 کلو 400 گرام چرس، ملزم ناصر سے 01 کلو 220 گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم عدنان سے 01 کلو 280 گرام چرس، بنی پولیس نے ملزم محمد ارسلان سے 10 لیٹر شراب، ملزم ارسلان علی سے 07 لیٹر شراب، ملزم عامر سے 08 لیٹر شراب، سٹی پولیس نے ملزم زبیر سے 10 لیٹر شراب، ملزم غلام عباس سے 05 لیٹر شراب، ملزم مظہر سے 05 لیٹر شراب برآمد کرلی۔
بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم حسنین کو گرفتار کر لیا،ملزم سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوا۔
نصیرآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغواء کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد نعیم کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم گزشتہ سال سے نصیرآباد پولیس کو مطلوب تھا۔ تھانہ سٹی پولیس نے ملزم رمضان سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم کاشف سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، صدر واہ پولیس نے ملزم بلال سے01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، چونترہ پولیس نے ملزم امین سے 01پستول 30 بور معہ ایمونیشن، نصیرآباد پولیس نے ملزم رقیب سے خنجر برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔