پسند کی شادی کرنے والی بہنوں کو بھائی نے باپ اور چچا کے ساتھ مل کر قتل کر ڈالا

دونوں بہنو ں نے گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی جس کا بھائی کو رنج تھاپنچائت کے ذریعے گھر واپس بلاکر فائرنگ سے قتل کر دیا ملزمان فرار ہوگئے

وہاڑی ( کرائم ڈیسک ) پنجاب کے علاقے وہاڑی میں پسند کی شادی کرنے والی 2بہنوں کو بھائی نے باپ اور چچا کے ساتھ مل کر قتل کر ڈالا،دونوں بہنو ں نے گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی جس کا بھائی کو شدید رنج تھا۔تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ وہاڑی کے نواحی گاﺅں ماچھیوال کی حدود 19ڈبلیو بی میں پیش آیا ۔افشاں اور نشاط بی بی نے کچھ عرصہ قبل گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی جس کا اس کے بھائی اور باپ کو شدید رنج تھا اوربھائی نے پنچائت کے ذریعے واپس گھر آنے والی دونوں بہنوں افشاں بی بی اور نشاط بی بی کو گھرواپس پہنچتے ہی اپنے باپ اور چچا کے ساتھ مل کر فائرنگ کرکے قتل کر ڈالا اور تینوں ملزمان موقع پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا جبکہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتار ی کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ۔
ڈی پی او کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے کوششیں کی جا رہیں او ر وہ جلد گرفتار ہونگے۔