راولپنڈی،امانت میں خیانت مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

راولپنڈی( کرائم ڈیسک ) سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کوگرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم طارق کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم سول لائنز پولیس کو 2022 سے مطلوب تھا،ایس پی پوٹھو ہار ناصر نوازنے کہا کہ اشتہاری مجرم اور ان کے سہولت کار قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔