ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز سے 5 کروڑکے چوری شدہ سامان کا سراغ لگا لیا گیا‘دو ملزمان گرفتار

سامان میں شامل 5 پارسل سے 5 کروڑ روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی بھی برآمد

راولپنڈی ( کرائم ڈیسک ) ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز سے 5 کروڑ روپے مالیت کے چوری ہونے والے سامان کا سراغ لگا لیا گیا۔کروڑوں روپے مالیت کے سامان کی چوری میں سابق ایف آئی اے ملازم بھی شامل تھے۔تھانہ مندرہ پولیس نے مال مقدمہ برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
برآمد ہونے والے سامان میں موبائل فونز،وائرلیس سیٹ، جعلی نمبر پلیٹس، غیر ملکی کارڈز اور قومی شناختی کارڈ شامل ہیں۔

سامان میں شامل 5 پارسل سے 5 کروڑ روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی بھی برآمدکئے گئے ۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں سعد انور اور محمد حمزہ شامل ہیں۔ کروڑوں روپے مالیت کے سامان چوری میں عبداللہ خان، مہتاب، علی اور حسن شامل تھے ۔ملزمان نے بیان دیا ہے کہ سامان ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کے سی بی سی دفتر سے چوری کیا گیا۔