راولپنڈی،رتہ امرال پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار،نقدی،اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد

راولپنڈی ( کرائم ڈیسک ) رتہ امرال پولیس کی کاروائی، سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث02ملزمان گرفتار-

ملزمان سے وارداتوں میں چھینی گئی رقم17ہزار روپے، چوری شدہ موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد، گرفتار ملزمان میں زبیر اور عمیر شامل ہیں-

ملزمان کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس پی راول فیصل سلیم