رتہ امرال پولیس نے 15 سالہ لڑکے سے بدفعلی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی ( کرائم ڈیسک ) رتہ امرال پولیس نے 15 سالہ لڑکے سے بدفعلی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ ملزمان عبدالقیوم اور عباد علی نے اس کے بیٹے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

رتہ امرال پولیس نے مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، زیادتی، تشدد اور ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے ، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔