راولپنڈی ( کرائم ڈیسک ) صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والے دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا، ملزم شاویز نے ساتھیوں کے ہمراہ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے شہری حسن رضا کو قتل کر دیا تھا-
واقعہ کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا تھا، واقعہ میں ملوث ملزم کے ساتھی ولید مشتاق کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔
