راولپنڈی کی مقامی عدالتوں میں 3مجرمان کو سزائے موت،قید و جرمانے کا حکم

راولپنڈی ( کرائم ڈیسک ) راولپنڈی کی ضلعی عدالتوں میں قتل و منشیات کے مقدمات میں نامزد 3مجرمان کو جرم ثابت ہونے کے بعد سزائے موت،21سال قید اور جرمانہ کا حکم سنایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے قتل کے مقدمہ میں مجرم گل آفتاب گل کو سزائے موت، 02لاکھ روپے ہرجانہ اور 50ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے،،مجرم گل آفتاب گل نے ذاتی رنجش پر فائرنگ کر کے بلال یونس کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں سال 2022تھانہ نیوٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔

معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم اسد علی کو 09سال قید اور 80ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ،مجرم کو گزشتہ سال 1800گرام چرس برآمد ہونے پر صدر واہ پولیس نے گرفتار کیا تھا،اس کے علاوہ معزز عدالت نے منشیات کے مقد مہ میں مجرم ساجد حسین کو12سال قید اور03 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے،مجرم ساجد حسین کو گزشتہ سال 2400گرام چرس برآمد ہونے پر ائر پورٹ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔