راولپنڈی،کھلا عام پیٹرول فروخت پر3 ملزمان گرفتار،مقدمات درج

راولپنڈی( کرائم ڈیسک ) راولپنڈی پولیس نے کھلے عام پیٹرول فروخت کرنے والو ں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی3 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئی2 ملزمان ابیل شہزاد اور حبیب الرحمٰن کو گرفتار کر لیا ملزمان سے 38 لیٹر کھلا پیٹرول اور دیگر سامان برآمدہوا، کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسد کو گرفتار کر لیا ملزم سے 15 لیٹر کھلا پیٹرول اور دیگر سامان برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔ڈویژنل ایس پیز نے کہا کہ قانونی شکنی کے زریعے شہریوں کی جان خطرے میں ڈالنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔