اسلام آباد میں 3 امریکی شہریوں سے گن پوائنٹ پر 8 لاکھ کے موبائل فون اور نقدی لوٹ لی گئی

غیرملکیوں کو موٹر سائیکل پر سوار 3 مسلح ڈاکوؤں نے لوٹا، وفاقی پولیس نے ڈکیتی کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا

اسلام آباد ( کرائم ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 امریکی شہریوں سے گن پوائنٹ پر 8 لاکھ کے موبائل فون اور نقدی لوٹ لی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غیرملکیوں سے ڈکیتی کی یہ واردات اسلام آباد کے علاقہ آئی 8 مرکز کے قریب ہوئی جہاں ملزمان نے 3 امریکی شہریوں سے گن پوائنٹ پر 8 لاکھ کے موبائل فون اور نقدی لوٹ لی، امریکی شہریوں کو موٹر سائیکل پر سوار 3 مسلح ڈاکوؤں نے لوٹا، وفاقی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم اسلام آباد پولیس تاحال ڈاکوؤں کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔