وزیراعظم عمران خان 30 مئی بروز اتوار کو سہہ پہر 3 بجے سے پاکستانیوں sسے ٹیلی ویڑن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست بات چیت کریں گے،فیصل جاوید

اسلام آباد ( حالات سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر عوام کے سوالات کا براہ راست جواب دیں گے ، گفتگو ٹیلی ویڑن ، ریڈیو ، ڈیجیٹل میڈیا پربراہ راست نشر کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابقپاکستان تحریک انصاف کے رہنماءسینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ کے تحت ہونے والی نشستوں کے سسلسے کی چوتھی نشست 30 مءبروز اتوار کو سہہ پہر 3 بجے ہوگی ، جہاں عوام کی وزیراعظم پاکستان عمران خان سے فون پر براہِ راست بات چیت ہوگی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ عوام کے سوالات اور وزیراعظم عمران خان کے جوابات ہوں گے جب کہ وزیراعظم سے پاکستانیوں کی گفتگو ٹیلی ویڑن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں