راولپنڈی ( کرائم ڈیسک ) سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ مدثر اقبال شاہ نے اغوا سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمہ میں گرفتارملزم کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے اور 2لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ملزم کی رہائی کا حکم دیا ہے محمد یعقوب نامی ملزم نے یاسر حسین شاہ ترمذی ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت میں درخوات ضمانت دائر کی تھی گزشتہ روز سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ یہ مقدمہ 2یوم کی تاخیر سے درج کیا گیا ہے جس میں ایسی کوئی شہادت موجود نہ ہے جس میں درخواست گزار کو ملزم نامزد کیا جائے نہ ہی اس مقدمہ میں کوئی شناخت پریڈ کی گئی ہے اس طرح درخواست گزار کو بے بنیاد طور پر مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے اب جبکہ مقدمہ کی تفتیش بھی مکمل ہو چکی ہے اور درخواست گزار اڈیالہ جیل میں بطور حوالاتی بند ہے جبکہ پولیس کو درخواست گزار سے مزید کسی تفتیش کی ضرورت بھی باقی نہ ہے مزید یہ درکواست گزار ایک شریف انسان ہے اور پہلے کسی بھی مقدمہ میں ملوث نہیں رہا لہٰذا درخواست ضمانت منظور کی جائے عدالت نے ملزم کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ضمانت منظور کر لی اور ملزم کو2لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے تھانہ وارث خان پولیس نے رواں ماہ9مئی کومحمد یعقوب کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 365،452، 382،354، 448، 506ii،148اور149کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں ملزم پر الزام تھا کہ اس نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع مکان کا زبردستی قبضہ لینے کے لئے اہل خانہ کو مار پیٹ کر باہر نکال دیا ان کے موبائل چھین لئے اور انہیں کسی نامعلوم جگہ منتقل کر دیا۔
جڑواں شہروں میں تیسرے روز بھی تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
غزہ میں طوفانی بارش، بے گھر فلسطینیوں کے خیمے بہہ گئے، شدید سردی میں جینا بھی محال
ٹرمپ کا چین سمیت مختلف ممالک سے درآمد اشیاء پرٹیکس لگانے کا اعلان
نیوزی لینڈ نے حوثی گروپ اور حزب اللہ کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر دیا
اسرائیل نے حزب اللہ سے جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی
جرمنی میں شدید برفباری، نظام زندگی درہم برہم، حادثات میں متعدد افراد زخمی
صائم ایوب کی سنچری، پاکستان نے زمبابوے کو دوسرا ون ڈے 10 وکٹوں سے ہرا دیا
بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دیدی
سٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 94 ہزار پوائنٹس تک گر گیا
روپے کی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا