محکمہ مال میں جعلی رجسٹری کا انکشاف

مبینہ طور پر محکمہ مال کے کرپٹ اہلکارسابقہ رجسٹرار رورل اسد عباس عباسی،عرفان کیانی،سابقہ رجسٹری محرر رورل قیصر زمان،رجسٹری محرر سہیل ریاض لوکل کمیشن کلرک ماجد حسین بھٹی،ایس سی او حال تعینات اے آر سی روات شامل پائے گئے
چوہدری ناصر حسین کی جانب سے طلبی کا نوٹس جاری

راولپنڈی( کرائم ڈیسک) محکمہ مال کے کرپٹ اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے جعلی رجسٹری تصدیق ہونے کا نکشاف ہوا ہے تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کچہری میں پریکٹس کرنے والے سینئیر قانون دان محمد افراز راجہ ایڈوکیٹ ہائیکورٹ کو محکمہ اینٹی کرپشن اسستنٹ ڈئیریکٹر محمد ناصر حسان کی جانب سے طلبی کا نوٹس بھیجا گیا۔محمد افراز راجہ جب اینٹی کرپشن دفتر پہنچے معلوم ہوا کہ 22 augsut ,2022کوایک جعلی رجسٹری نمبر 9179رجسٹر ہوئی جس میںلوکل کمیشن ان کا ذکر کیا گیااور انکے جعلی دسخط اور مہر ثبت کی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ میری پریکٹس میں نہ تو مجھے کمیشن مقرر کیا گیا اور نہ ہی میں نے اس رجسٹری کے متعلق کوئی رپورٹ تیار کی ہے مذید چھان بین کرنے پر معلوم ہوا آصف نامی شخص نے محکمہ مال کی کالی بھیڑوں کی مبینہ ملی بھگت سے جعلی رجسٹری کا اندراج کروایا جس میں مبینہ طور پر محکمہ مال کے سابقہ رجسٹرار رورل اس عباس،عرفان کیانی،سابقہ رجسٹری محرر رورل قیصر زمان ،رجسٹری محرر ریاض لوکل کمیشن کلرک ماجد حسین بھٹی اور ایس سی او حال تعینات اے آر سی روات شامل ہیں۔ محکمہ انیٹی کرپشن نے اس کیس کی مذید چھان بین شروع کر دی ہے