اسلام آباد:( کرائم ڈیسک ) آئی جی اسلام آباد ناصر علی رضوی کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر سےچور ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے۔
این ٹی سی کے ترجمان کے مطابق سیکٹر ایف 7/3 کی گلی 63 میں آئی جی اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کی سرکاری رہائش گاہیں ہیں۔
ترجمان این ٹی سی نے بتایا کہ گزشتہ رات 3 اور 4 بجےکے درمیان چوروں نےکارروائی کی اور لاکھوں روپے مالیت کی کیبل کاٹ کر لے گئے، جس کی وجہ سے تمام ٹیلیفون نمبر بند ہو گئے۔