مظفرگڑھ: ( کرائم ڈیسک ) تھرمل بائی پاس پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے صحافی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق صحافی اشفاق احمد سیال کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے تھرمل بائی پاس پر روکنے کے بعد ٹارگٹ کرکے قتل کیا۔
ہسپتال ذرائع کاکہنا ہے کہ اشفاق احمد سیال کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔