کراچی: ( کرائم ڈیسک ) شہر قائد میں پنجاب پولیس کی طرز پر ڈولفن فورس تشکیل دینے کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں اجلاس ہوا، اجلاس میں کراچی میں پنجاب پولیس کی طرز پر ڈولفن فورس تشکیل دینےکا منصوبہ پیش کیا گیا۔
ترجمان وزیر داخلہ کا کہنا ہےکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے 1800 موٹرسائیکلوں کی فراہمی کی سفارش کی ہے، یہ فورس صرف اور صرف انسداد اسٹریٹ کرائمز کے لئے کام کریگی۔
ایڈیشنل آئی جی نے حکومت سندھ سے1100 وہیکلز، موٹرسائیکلز فورس کے لئے 2000 پسٹلز اور اینٹی رائٹس کی 5000 مکمل کٹس کی فراہمی کی بھی سفارشات کیں۔