راولپنڈی، چونترہ کے علاقہ میال میں9 قتلوں میں ملوث 5مجرمان کو5/5مرتبہ سزائے موت کی سزا

راولپنڈی( کرائم ڈیسک ) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ کے باعث چونترہ کے علاقہ میال میں9 قتلوں میں ملوث 5مجرمان کومعزز عدالت نے سزائیں سنا دیں،مجرمان کوو05/05مرتبہ سزائے موت، 05مرتبہ عمر قید اور 05/05لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں۔

تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے چونترہ کے علاقہ میال میں 09 قتلوں میں ملوث 05مجرمان کومعزز عدالت نے سزائیں سنا دیں،مجرمان رب نواز، دانش نواز، محمد اشرف اور محمد عاقب کو 05/05مرتبہ سزائے موت اور05/05لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں گئیں، مجرم اکرام نواز کو 05 مرتبہ عمر قید اور 05لاکھ روپے جرمانے کے سزا سنائی گئی،مجرمان نے سابقہ دشمنی کی بناء پر جولائی 2020میں فائرنگ کرکے خواتین اور معصوم بچوں سمیت09افراد کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ نذر عباس کی مدعیت میں تھانہ چونترہ میں درج کیا گیا تھا، راولپنڈی پولیس نے مجرمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی، موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں، مجرمان کو قرار واقعی سزا ملنے پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر نے انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین مقدما ت میں ملوث ملزما ن کو سزائیں ملنا حق اور انصاف کی فتح ہے۔