کراچی: لگژری گاڑی میں چھالیہ سمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

کراچی: ( کرائم ڈیسک ) شہر قائد کراچی میں پولیس نے کارروائی کر کے اسلحہ کی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مومن آباد میں پولیس کو اطلاع ملی کہ پراڈو فورچیونر میں لوڈ کر کے بھاری تعداد میں چھالیہ سمگلنگ کی جا رہی ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے سیکٹر 10 مین روڈ پر سنیپ چیکنگ کے دوران سمگلر ملزم سید بلال کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزم کی پراڈو فورچیونر میں لوڈ 100 عدد بوروں میں موجود 1300 کلو سے زائد چھالیہ اور اضافی نمبر پلیٹس برآمد کر لی گئیں، گرفتار ملزم کے مطابق برآمدہ چھالیہ کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریباً 12 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

سمگلنگ میں استعمال ہونے والی پراڈو فورچیونر اور نمبر پلیٹس کو ضابطے کے تحت قبضے میں لیا گیا، ملزم کیخلاف قانون کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا جبکہ گرفتار ملزم سے چھالیہ کی سپلائی فراہم کرنے والے ملزمان بارے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔