پولیس نے کچے کے علاقے میں جوابی آپریشن کے دورا ن شاہ بیلو میں آپریشن کیا،ڈاکو مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے، پیچھے نہیں ہٹیں گے،ڈی آئی جی سکھر
گھوٹکی( کرائم ڈیسک ) کچے کے ڈاکوﺅں کے ہاتھوں اغواءہونے والے 2پولیس اہلکار سمیت4شہریوں کو بازیاب کروا لیا گیا، پولیس نے کچے کے علاقے میں جوابی آپریشن کے دورا ن شاہ بیلو میں آپریشن کے دوران 4 افراد کو بازیاب کرایا گیا، ڈاکو مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے۔ڈی آئی جی سکھر کا کہنا تھا کہ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، انشاءاللہ امن بحال کرائیں گے۔
حملے کے دوران شہید ہونے والے اہلکار کی نمازجنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈی آئی جی سکھرحمید کھوسو نے کہا کہ جہاں لڑائی یا جنگ ہوگی، وہاں نقصان تو اٹھانا پڑیگا، سہولت کاروں کو بھی نہیں چھوڑ یں گے۔انہوں نے بتایا کہ 2لاپتا پولیس اہلکار بازیاب کرالئے گئے ہیں جبکہ بدھ کو اغوا کئے گئے 4 افراد کو مقابلے کے بعد بازیاب کرالیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز گھوٹکی میں مسلح ڈاکووٴں نے پولیس چوکی پر حملہ کیاتھااور فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو مارا گیا تھاجبکہ ایک پولیس اہلکاربھی شہید ہوگیاتھا۔
سکھر ملتان موٹر وے کے قریب مسلح افراد نے پولیس چوکی پر حملہ کیا تھا۔ڈاکووٴں نے کچے کے علاقے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر8 افراد کو اغوا کرلیا تھا۔پولیس چوکی پر حملے کے بعد پولیس اہلکاروں اور ڈاکووٴں کے مابین فائرنگ کا شدید تبادلہ ہواتھا۔ڈاکوﺅں نے جن تین افراد کو اغوا کیا گیا ان میں عامر سرکی، خادم حسین سرکی اور بابو پھوڑ شامل تھے۔
مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس کی بھاری نفری ڈاکووٴں کے تعاقب میں روانہ کردی گئی تھی۔واقعہ کے بعد مغویوں کے رشتے داروں نے سندھ بلوچستان اور پنجاب کو ملانے والی قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کیاتھا۔دھرنے کی وجہ سے سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں تھیں۔جیکب آباد میں ڈاکووٴں نے ایک ہی روز میں تین افراد کو اغواءکرلیاتھا اور رواں ماہ اغوا ہونے والوں کی تعداد 9 ہو گئی تھی۔