بھکر: سی ٹی ڈی مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی

بھکر: ( کرائم ڈیسک )پنجاب کے ضلع بھکر میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت نور محمد اور رفیق کے نام سے ہوئی، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔

ترجمان کامزید کہناتھا کہ دہشت گرد حملے کی نیت سے پنجاب میں داخل ہورہے تھے، دہشت گردوں کی ہلاکت اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہوئی ، ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے ہینڈ گرینیڈ ، گولیاں اور اسلحہ برآمد ہوا ، دہشت گردوں کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سرچ اینڈ سویپ آپریشن جاری ہے۔