بہاولپور میں مبینہ پولیس مقابلہ ، ڈاکوؤں کی ساتھی خاتون ہلاک

بہاولپور : ( کرائم ڈیسک ) نیشنل پارک لال سوہانرا کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکوؤں کی ساتھی خاتون ہلاک ہوگئی ، ڈاکو فرارہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لال سوہانرا میں پولیس اور موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں خاتون ہلاک ہوگئی جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود رہی تاہم ڈاکو فرار ہوگئے ، ہلاک خاتون خاتون دلشاد لتھڑ نامی ڈاکو کی ساتھی تھی جس کی شناخت سعید مائی زوجہ رضوان کے نام سے ہوئی ہے ۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مفرور ڈاکو دلشاد لتھڑ کہرڑوپکا اور خیرپور ٹامیوالی کے علاقہ میں قتل و ڈکیتی کی سنگین وارداتوں ملوث ہے ، کہروڑ پکا تھانہ ، خیرپور پور تھانہ پولیس دلشاد لتھڑ کا دریائی علاقے میں تعاقب کر رہی ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ساتھی ڈاکوؤں کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔