گوجرانوالہ: (کرائم ڈیسک) غیرت کے نام پر نئی نویلی دلہن کو قتل کردیا گیا۔ افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ میں تھانہ صدر کے علاقے میں پیش آیا جہاں ملزم نے 20 سالہ بہن کو تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ ایمان کی 5 روز قبل شادی ہوئی تھی، مقتولہ شادی سے خوش نہ تھی ، ملزم موقع پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مقتولہ کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔