راولپنڈی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کارروائی،4 تندور سیل اور جرمانے عائد

راولپنڈی ( کرائم ڈیسک ) راولپنڈی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کارروائی کرکےگزشتہ 24گھنٹوں میں مقرر کردہ قیمت سے زائد وصول کرنے پر 4تندوروں کو سیل کردیااورجرمانے عائد کردیے ہیں،حکومت پنجاب کی جانب سے نان اور روٹی کی مقرر کردہ نئی قیمتوں پرسے تجاوز پر ضلعی انتظامیہ نے نان بائیوں کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈائون شروع کر دیا ہے ،حکومتی احکامات پرعملدرآمد یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ24گھنٹے کے دوران مختلف مقامات پر روٹی اور نان کی مقررہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے والے4تندور سربمہر (سیل)کر کے7نان بائیوں کو گرفتار کر لیا ، ضلع بھر میں مجموعی طور پر1لاکھ 70ہزار روپے جرمانے عائد کر دیئے گئے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی وقار حسن چیمہ کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے 100 گرام روٹی کی قیمت 16 روپے جبکہ 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے مقررکی گئی ہے جس پر عملدرآمد کے لئے 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد تندور شاپس کی چیکنگ کی گئی جن میں68 نانبائی حکومت کی جانب سے روٹی اور نان کی مقرر کردہ قیمتوں سے زائد پیسے وصول کرنے کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے، خلاف ورزی پر نانبائیوں کو 1 لاکھ 70 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ، 7 نانبائیوں کو گرفتارکرنے کے ساتھ4 نانبائیوں کے تندور سربمہر ک