ملزم فاروق کی ماموں زاد سے 2 سال قبل منگنی ہوئی تھی، لڑکی کے گھر والوں نے چند روز قبل لڑکی کا رشتہ کہیں اور طے کردیا تھا
گوجرانوالہ( کرائم ڈیسک ) فائرنگ سے بہن زخمی، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ،ملزم فاروق کی ماموں زاد سے 2 سال قبل منگنی ہوئی تھی، لڑکی کے گھر والوں نے چند روز قبل لڑکی کا رشتہ کہیں اور طے کردیا تھاتفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے فیروز والا میں رشتہ توڑنے پر نوجوان نے منگیتر کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی،لڑکی کی ماں جاں بحق جبکہ بہن زخمی ہوگئی،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی محکمہ ہیلتھ میں ویکسی نیٹراوراس کی والدہ لیڈی ہیلتھ ورکر تھی۔پولیس کے مطابق ملزم فاروق کی ماموں زاد سے 2 سال قبل منگنی ہوئی تھی تاہم لڑکی کے گھر والوں نے چند روز قبل لڑکی کا رشتہ کہیں اور طے کردیا تھا، عید کے 2 روز بعد لڑکی کے نکاح کی تاریخ طے تھی۔
خیال رہے کہ دو روز قبل گوجرانوالہ میں ہی رشتہ دینے سے انکار پر اوباش نے ساتھیوں کے ہمراہ رکشے پر فائرنگ کر کے 24سالہ لڑکی کو قتل کر دیا تھا۔
گوجرانوالہ کے تھانہ لدھیوالہ کے دھاریوال کارہائشی نویداپنے گاﺅں کے ذوالفقار کی بیٹی سماریہ سے پسند کی شادی کرناچاہتا تھا لیکن لڑکی کے والدین نے رشتہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔سماریہ اپنے والد کے ہمراہ گزشتہ روز رکشے پر سوار ہو کر گاﺅں واپس آرہی تھی کہ راستے میں نوید نے اپنے ساتھی نصیر کے ہمراہ رکشے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی تھی جس سے سماریہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی تھی جبکہ مقتولہ لڑکی کے والدو دیگر سواریوں نے قریبی کھیتوں میں چھپ کر اپنی جان بچائی تھی۔
ملزم نوید ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیاتھا۔تھانہ لدھیوالہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا اور پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا تھا۔مقتولہ لڑکی کے والدکی مدعیت میں پولیس نے نوید ،نصیر اور دو نامعلوم افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی تھی۔