سی پی اوسیدخالد ہمدانی کی ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر،انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیم کو شاباش
راولپنڈی ( کرائم ڈیسک ) معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو سزا سنادی،مجرم کو 10سال قید اور01لاکھ 25ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم محمد شکیل کو10سال قید اور 01لاکھ 25ہزارروپے جرمانے کی سزا سنادی،مجرم سے 1کلو520گرام ہیروئن برآمد ہونے پرپیرودھائی پولیس نے سال 2023میں گرفتار کیا تھا،پیرودھائی پولیس نے ملزم کوگرفتار کرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔سی پی اوسیدخالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر،انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیم کو شاباش دی۔