12 سالہ ایان نے والدہ سے موبائل فون مانگا تھا، والدہ پڑوسیوں کے گھر چلی گئی جب واپس گھر پہنچی تو ایان نے دیوار پر پڑے بانس میں رسی ڈال کر پھندا لگایا تھا
لاہور( کرائم ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعے میں موبائل فون نہ دینے پر 12سالہ بچے نے خود کشی کرلی،رائیونڈ سٹی میں ایک بچے نے ماں سے موبائل فون مانگ لیا، ماں نے انکار کیا تو بچے نے خود کو پھانسی لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اہلخانہ کا کہنا تھا کہ 12 سالہ محمد ایان نے والدہ سے موبائل فون مانگا تھا، ایان کی والدہ نے موبائل فون نہ دیا اور پڑوسیوں کے گھر چلی گئی، جب خاتون واپس گھر پہنچی تو ایان کی پھندا لگی لاش ملی۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی لاش کو اپنی تحویل میں لے لیااور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کاقتل کے حوالے سے کہنا ہے کہ ایان نے دیوار پر پڑے بانس میں رسی ڈال کر پھندا لگایا تھا۔