مدثر کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا وہ ناراض ہو کر میکے چلی گئی، جب بچیاں ملنے آئیں تو باپ نے ان پر فائرنگ کردی،چھانگا مانگامیں شوہر نے بیوی کو کرنٹ لگا کر قتل کر دیا
بھلوال ( کرائم ڈیسک ) پنجاب کے علاقے بھلوال میں شوہر نے بیوی سے ناراضگی پر 2بیٹیوں کوقتل کر کے خود کشی کرلی، تیسری بیٹی زخمی ہوگئی۔پولیس کے مطابق محلہ شیخاں والا میں مدثر کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا اور وہ ناراض ہو کر میکے چلی گئی، جب بچیاں باپ سے ملنے آئیں تو باپ نے ان پر فائرنگ کردی۔مدثر نے پندرہ سالہ بسم رب، تیرہ سالہ رحمانہ نور اوردس سالہ مناہل کو گولیاں مار دیں اور بیٹیوں پر فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مارلی۔
فائرنگ سے زخمی ہونے والی مناہل اور رحمانہ نے دم توڑ دیا، بسم ربی شدید زخمی ہے، پولیس نے زخمی بیٹی اور لاشیںہسپتال پہنچا دیں اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔دریں اثناءچھانگا مانگامیں شوہر نے بیوی کو کرنٹ لگا کر قتل کر دیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم طفیل کو گرفتار کرلیا ہے۔
کیتن خورد میں شوہر نے بیوی کو کرنٹ لگا کر قتل کر دیا۔
تھانہ صدر پولیس نے مقتولہ آسیہ بی بی کے بھائی ارشد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم طفیل کو حراست میں لے لیا ہے اور مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے دوسری شادی کر رکھی تھی اور دونوں میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔مدعی مقدمے نے بتایا کہ پینتالیس سالہ آسیہ بی بی روٹھ کر میکے بیٹھی ہوئی تھی،چند دن پہلے طفیل اسے منا کر اپنے گھر لے کر آیا تھا۔
مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ملزم نے دوسری شادی کر رکھی تھی،اکثرجھگڑا رہتا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لودھراں میں شوہر نے مبینہ طور پر حاملہ بیوی اور ڈیڑھ سالہ بیٹی کو قتل کردیاتھا۔پولیس کے مطابق دوہرے قتل کی یہ واردات لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا کے علاقے مسہ کوٹھا میں ہوئی تھی۔پولیس نے بتایا تھاکہ عرفان نامی شخص کا گھر میں اپنی حاملہ بیوی رقیہ سے جھگڑا ہواتھا تو اس کی بیوی نے مبینہ طور پر اس کے منہ پر تھپڑ دے مارا تھاجس پر اس نے مبینہ طور پر پہلے اپنی بیوی کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے قتل کر دیاتھا۔
۔ اس کے بعد اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کے منہ پر تکیہ رکھ کر اسے بھی مار ڈالا تھا۔پولیس تھانہ صدر کہروڑپکا نے ماں بیٹی کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے کہروڑپکا ہسپتال منتقل کردیں تھیںجب کہ ملزم کو گرفتار کرکے جائے واردات سے قتل میں استعمال ہونے والا کپڑا، تکیہ اور دیگر شواہد حاصل کرلئے تھے۔