واقعے کا مقدمہ درج ،ملزمان میاں بیوی گرفتار،زخمی سلطان کو چچا ہسپتال لے گیا اور ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کا ڈھونگ رچایا، ڈاکٹروں نے شک گزرنے پر پولیس کو بلایا
گوجرانوالہ(کراائم ڈیسک) گوجرانوالہ میں سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچوں پر تشدد،7سالہ معصوم بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا بھائی زخمی ہوگیا،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے گوندلانوالہ میں چچا اورچچی نے مبینہ طور پر کم عمربھتیجوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے 7 سالہ بچہ سلطان جاں بحق ہوگیا اور 2 سالہ ثقلین زخمی ہوا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے والدین منشیات کے الزام میں جیل میں ہیں۔بچوں کے چچا اور چچی نے کل بچوں کو مبینہ طورپرڈنڈوں سے ماراپیٹا جس سے 7 سال کے سلطان کی حالت بگڑ گئی۔زخمی سلطان کو چچا ہسپتال لے گیا اور ڈاکٹروں کو بتایا کہ بچہ ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگیا ہے ۔
سلطان ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔بچے کے جسم پرتشدد کے نشانات اور زخموں کی نوعیت دیکھ کر ڈاکٹرز نے پولیس کو بلا لیا ۔