جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، ملزم افنان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا،کیس کی سماعت6اپریل تک ملتوی
لاہور(کرائم ڈیسک) انسداد دہشتگردی لاہو ر کی عدالت نے ڈیفنس میں کار ٹکر سے 6افراد کی ہلاکت کے کیس میں نامزد تمام ملزمان کودوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر تے ہوئے کیس کی سماعت6اپریل تک ملتوی کردی،جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، ملزم افنان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ملزم افنان کے وکیل حافظ اسرار الحق ایڈووکیٹ اور ملزم افنان کے والد شفقت اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔
ملزم افنان کے وکیل نے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے جبکہ پراسیکیوشن نے کم عمر ملزم افنان سمیت 5 ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر ملزم افنان کے وکیل نے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔
ملزم افنان کے وکیل حافظ اسرارالحق ایڈووکیٹ اور ملزم کی والد شفقت اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔
ملزم افنان کو جیل سے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے کیس پر سماعت کی تھی۔عدالت نے تمام نامزد ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے تھے۔ پراسیکیوشن نے کم عمر ملزم افنان سمیت 5 ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں جمع کرا رکھا تھا۔ملزم افنان کے والد اور دوستوں کو بھی چالان میں ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔
افنان، شفقت علی، علی عبداللہ، محمد سعد اور محمد ابرھیم کو گناہ گار قرار دیا گیا تھا۔چالان میں کہا گیاتھا کہ ملزم افنان اور اس کے دوستوں نے مرنے والی خواتین سے چھیڑ چھاڑ بھی کی۔ ملزم شفقت اعوان نے اپنے کم عمر بیٹے کو ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کے باوجود گاڑی کی چابی دی۔ ملزم افنان اور ساتھیوں نے ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے چھ افراد کو ہلاک کیاتھا۔