زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کا یہ واقعہ خدا بخش ڈاہری میں پیش آیا جہاں ڈاہری برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا۔ پولیس
نوابشاہ ( کرائم ڈیسک ) صوبہ سندھ کے شہر نوابشاہ کے نواحی گاؤں واحد بخش ڈاہری میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 6 سے زائد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا یہ افسوسناک واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا، جس کے باعث دو گروپوں میں ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں 6 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زمین کے تنازع پر تصادم ڈاہری برادری کے دو گروپوں میں میں ہوا، واقعہ میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جب کہ زخمیوں کو پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
علاوہ ازیں نوابشاہ میں پلاٹ کے تنازعے پر گولیاں چل گئیں جہاں فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق جب کہ دو افراد زخمی ہوگئے کیوں کہ نوابشاہ میں سکرنڈ کے علاقے ماڑی تھانے کی حدود میں سابقی برادری میں پلاٹ کے تنازعے پر جھگڑا چل رہا تھا، جس کی وجہ سے مخالفین نے طیش میں آکر فائرنگ کرکے دوسگے بھائیوں کو قتل کردیا اور فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تمام شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت صدورو سابقی اور وسیم سابقی کے نام سے ہوئی جب کہ دو زخمیوں میں محمد مٹھل اور محمد علی شامل ہے، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے پی ایم سی ہسپتال نوابشاہ منتقل کردیا گیا۔