امیر بالا ج قتل کیس،شوٹر مظفر طیفی بٹ کا قریبی تھا تصاویر سے نشاندہی ہوگئی،پولیس تفتیش میں انکشاف

مظفر حسین بطور گن میں طیفی کے بیٹے تعظیم کی شادی میں شریک رہا، طیفی بٹ کے بردار نسبتی کا بیٹا بلاول کا نام امیر بالاج ٹیپو کو قتل کرنے والی ٹیم کے سرغنہ طو ر پر سامنے آیا ہے،پولیس

لاہور ( کرائم ڈیسک ) امیر بالاج قتل کیس میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں،شوٹر مظفر طیفی بٹ کا قریبی تھاجبکہ طیفی بٹ کے بردار نسبتی کا بیٹا (بھتیجا) بلاول کا نام امیر بالاج ٹیپو کو قتل کرنے والی ٹیم کے سرغنہ طو ر پر سامنے آیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر بالاج ٹیپو کو قتل کرنے والا شوٹر مظفر طیفی بٹ کے بیٹے تعظیم کی شادی کی تصاویر میں مظفر حسین کی نشاندہی ہوگئی۔
مظفر حسین بطور گن میں طیفی کے بیٹے تعظیم کی شادی میں شریک رہا۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ زیر حراست افراد سے مختلف پہلووں پر پوچھ گچھ کی جاری ہے ، طیفی بٹ کے بردار نسبتی کابیٹا بلاول بالاج کےقتل ٹیم کا سرغنہ ہے۔مظفر کو قتل کی واردات انجام دینے کے فوری بعد گولی مارنے پر تفتیش جاری ہے۔
شبہ ہے کہ مظفر کو دانستہ طور پر موقع پر ہی قتل کروایا گیا۔

زیر حراست افراد سے مختلف پہلووں پر پوچھ گچھ کی جاری ہے۔ بلاول کو بیرون ملک سے واپس لانے کیلئے کوششیں کی جاری ہیں۔خیال رہے کہ ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج قتل کیس میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی جانب سے اہم ملزم ملک سہیل کو دو روز قبل حراست میں لے لیا گیاتھا۔ ملک سہیل نے احسن شاہ کی ملاقات طیفی بٹ سے کرائی تھی۔تفتیشی ذرائع نے بتایا تھاکہ احسن شاہ اپنا چہرہ چادر سے ڈھانپ کر ملاقات پرگیاتھا۔
ملک سہیل نے احسن شاہ کی طیفی بٹ سے پہلی ملاقات جنوری میں کرائی تھی۔ملک سہیل احسن شاہ کو کلمہ چوک سے طیفی بٹ کے گھر اپنی کارمیں لے کرگیا۔ احسن شاہ نے ملاقات پر جاتے ہوئے اپنا موبائل فون بند کردیا تھا۔ طیفی بٹ کی احسن شاہ سے 7 سے 8 ملاقاتیں ہوئیں۔ طیفی بٹ سے 4 سے 5 ملاقاتوں میں ملک سہیل احسن شاہ کے ساتھ تھا جبکہ اس سے قبل لاہور کی جوڈیشل عدالت نے امیر بالاج قتل کیس میں گرفتار ملزم احسن شاہ کا جسمانی ریمانڈ منظورکیا تھا۔
عدالت نے ملزم احسن شاہ کو 23مارچ تک پولیس کے حوالے کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔سی آئی اے پولیس نے ملزم احسن شاہ کوجوڈیشل مجسٹریٹ صدف بتول کی عدالت میں پیش کیاتھا،پولیس کی جانب سے استدعاکی گئی تھی کہ ملزم احسن شاہ سے مزیدتفتیش درکارہے،عدالت نے پولیس کی استدعامنظورکرتے ہوئے ملزم احسن شاہ کو 23مارچ تک پولیس کی تحویل میں دےدیاتھا۔