پنجاب حکومت عوام کی خدمت میں پیش پیش ، وزیر اعلی مریم نواز جس انداز سے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کر رہی ہے وہ لائق تحسین ہیں حقیقی معنوں میں پنجاب حکومت وزیر اعلی مریم نواز کی قیادت میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگے ہیں رمضان نگہبان راش پروگرام کے تحت مستحق افراد کو راشن انکی دہلیز پر پہنچایا جا رہا ہے جو کہ قابل تحسین عمل ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکی خصوصی دلچسپی اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں عوام کی فلاح وبہبود کرنا چاہتی ہے جس کے لیے وہ دن رات کام میں مشغول ہیں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سستا رمضان بازار کے علاوہ موبائل فیئرپرائس شاپ کے ساتھ ساتھ یو ٹیلٹی سٹورز پر عوام کو سستے داموں اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ متوسط طبقے اس سے مستفید ہو سکیں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ میں بہتری کے لئے ماسٹر پلان طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنر مند انسانی وسائل کی ایکسپورٹ کے لئے ڈیمانڈ کا علم ہونا ضروری ہے، صنعتی ضروریات کے مطابق ٹریننگ اور کورسز کرائے جائیں، ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کے شعبے میں بہتری سے ٹیکنالوجی کا انقلاب برپا ہوسکتا ہے،ٹیوٹا بورڈ میں صنعتکاروں اور نجی سیکٹر کے نمائندوں کو شامل کیاجائے ان کا کہنا تھا کہ ہنر مند انسانی وسائل کی ایکسپورٹ کے لئے ڈیمانڈ کا علم ہونا ضروری ہے، صنعتی ضروریات کے مطابق ٹریننگ اور کورسز کرائے جائیں، ووکیشنل اور ٹیکنیکل اداروں میں اچھے انسٹرکٹر لائے جائیں۔ مریم نواز نے کہا کہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کے شعبے میں بہتری سے ٹیکنالوجی کا انقلاب برپا ہوسکتا ہے، ہر انڈسٹریل سیکٹر کی ڈیمانڈ کے مطابق کورس ڈیزائن کئے جائیں، ٹیوٹا سے فارغ التحصیل ہر گریجوایٹ کو فورا نوکری ملنی چاہیے، ٹیوٹا بورڈ میں صنعتکاروں اور نجی سیکٹر کے نمائندوں کو شامل کیاجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیوٹا اداروں کی پرانی لیبز کی مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق اپ گریڈیشن کی جائے گی، ٹیوٹاکے اداروں کو لرن اینڈ ارن کے مطابق کام کرنا چاہیے،پنجاب میں ہائی ٹیک آئی ٹی ٹیکنالوجی ٹریننگ کی ضرورت ہے۔
ادھروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اچانک پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے پی آئی سی ایمر جنسی بلاک کا دورہ کیا اوراستقبالیہ کائونٹر پر صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ایمر جنسی بلاک میں فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔مریض کی طرف سے ادویات نہ ملنے کی شکایت پر وزیراعلی نے جلد گھروں تک میڈیسن سروس شروع کرنے کے بارے میں بتایا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ایمرجنسی بلاک میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہر مریض کے پاس جا کر تسلی دی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے خواتین وارڈ میں سب سے ہاتھ ملایا اور تیمارداروں کی خواہش پر تصاویر بھی بنوائیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے علاج کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا،وزیراعلی مریم نواز شریف نے ایمرجنسی کائونٹر پر نرسز کا مسئلہ سنا اور وزیر صحت کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے وارڈ میں نصب اے سی کا پانی زمین پر گرنے کی نشاندہی کی اور صفائی کی ہدایت کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے بیڈز پر گندی بیڈ شیٹ دیکھ کر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اس سے قبل وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں ارفع کریم ٹاور 2کی منظوری دے دی۔
لاہور میں آئی ٹی، ایجوکیشن اور فلم سٹی پراجیکٹ کا آغاز جلد ہوگا، مائیکروسافٹ،اوریکل اور دیگر بڑی کمپنیوں نے آئی ٹی سٹی لاہور کیلئے آمادگی ظاہر کر دی۔وزیراعلی نے چین کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو آفس بنانے کیلئے مدعو کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ دنیا بھر سے بہترین آئی ٹی کمپنیوں کو آئی ٹی سٹی میں بزنس کے مواقع فراہم کریں گے، پنجاب سمیت پاکستان بھر کے طلبہ کے لئے دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس بنائیں گے۔مریم نواز شریف نے ایجوکیشن سٹی میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم کرنے کے لئے فوری رابطوں کی ہدایت کی اور لاہور نالج پارک اور آئی ٹی سٹی کے قیام کیلئے پلان کی ڈیڈ لائن بھی مقرر کر دی۔اجلاس کے دوران وزیر اعلی پنجاب نے لاہور میں فری وائی پائلٹ پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیتے ہوئے پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔شہرمیں 10 مقامات پر فری وائی پراجیکٹ کا آغاز دو ہفتے میں کر دیا جائے گا، صوبائی دارالحکومت میں 516 مقامات پر فری وائی فائی پوائنٹس بنائے جائیں گے، تعلیمی اداروں، ایئرپورٹ، ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹینڈ پر ترجیحاًفری وائی فائی شروع کرنے کی ہدایت کر دی-
مریم نواز نے کہا کہ رمضان میں عوام کو ریلیف ملے گا، ، قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا ہمارے پاس کوئی نظام موجود نہیں ہے ، مہنگائی کو قابو کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ پنجاب کی عوام کا جو بنیادی حق ہے وہ انہیں دیں گے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے اقدامات پر عمل درآمد کیا گیا تو اس سے پنجاب کی عوام کو بے حد فائدہ ہوگا
کالم نگار کی رائے سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں-