گوجرانوالہ: (کرائم ڈیسک) گوجرانوالہ میں جائیداد کے تنازع پر داماد نے اپنے سسر کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قتل کا افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے گھوڑے شاہ میں پیش آیا جہاں ملزم کا اپنے سسر کے ساتھ کچھ عرصے سے جائیداد کا تنازع چلا آ رہا تھا۔
گزشتہ روز ملزم نے تلخ کلامی کے بعد طیش میں آ کر اپنے سسر یوسف مغل کی جان لے لی، واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔