سندھ رینجرزاورپولیس کی کارروائی ، 2 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار

کراچی: (کرائم ڈیسک) پاکستان رینجرزسندھ اورپولیس نے سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ، ملزمان میں گلزار علی اورمشتاق احمد شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کاگروہ پیشہ ور ڈکیتوں پرمشتمل ہے جن کا سرغنہ گلزار علی ہے، ملزمان سے چھینے ہوئےموبائل فونز، موٹرسائیکل اورایک عدد پستول برآمد کرلی گئی ۔

ترجمان رینجرز کاکہنا ہے کہ گرفتارملزمان کو مزید قانونی کارروائی کےلیے پولیس کےحوالےکردیاگیا۔