راولپنڈی(کرائم ڈیسک) چکری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب نامزد اشتہاری مجرم کوگرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چکری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب نامز د اشتہاری مجرم گلباز کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم گلباز نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ دشمنی پر فائرنگ کر کے محمد بشیر کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا سال 2022 مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ چکری میں درج کیا گیا تھا، اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا، اشتہاری مجرم کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتارکیاجائیگا۔
اشتہاری مجرم کی گرفتاری پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے چکری پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔