کراچی: حوالہ ہنڈی اور سمگلنگ کے کاروبار میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی: (کرائم ڈیسک) شہر قائد کراچی میں حوالہ ہنڈی، سمگل شدہ آئی فون اور اسسیریز کی بڑے پیمانے پر سپلائی و فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کراچی کے علاقے صدر میں واقع نجی مال کے آفس میں چھاپہ مار کر حوالہ ہنڈی اور سمگلنگ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، موقع سے سمگل شدہ آئی فون اور سسیسریز برآمد ہوئیں، ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی کرنسی اور ٹیلی گرافک ٹرانسفر سے متعلق ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے ملزم برآمد ہونے والی کرنسی اور مشکوک سامان کے حوالے سے کارروائی کرنے والے اہلکاروں کو مطمئن نہ کر سکا، ملزم دبئی میں موجود اپنے ساتھیوں کے ذریعے نیٹ ورک چلا رہا تھا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔