راولپنڈی،تھانہ ٹیکسلا پولیس کی کارروائی، اغواء اور زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

راولپنڈی ( کرائم ڈیسک ) راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغواء اور زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغواء اور زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عقیل کو گرفتارکرلیا۔اشتہاری مجرم سال 2023سے تھانہ ٹیکسلا پولیس کو مطلوب تھا۔ ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔