راولپنڈی(کرائم ڈیسک) راولپنڈی: تھانہ صادق آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں زیرحراست ملزم اور اس کا پولیس پر حملہ آور ہونے والا ساتھی ہلاک ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق زیرحراست خطرناک ڈاکو کو پولیس حراست سے چھڑانے کیلئے ملزم کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم سید غنی اور فائرنگ کرنے والے ڈاکوں کا ایک ساتھی زخمی ہوگیا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ دونوں ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈکیتی و قتل کے خطرناک ملزم سید غنی کو مال مسروقہ کی برآمدگی کے لیے لے جا رہی تھی کہ اس کے ساتھیوں نے حملہ کردیا۔ پولیس کے مطابق زیرحراست ملزم کے نامعلوم حملہ آور ساتھی کی شناخت کی جا رہی ہے۔دریں اثناء واقعے کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور فرار ہونے والے ڈاکوں کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی اور سرچنگ جاری ہے۔سی پی او خالد ہمدانی نے کہاکہ شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔